آزاد کشمیر کے 77 ویں یومِ تأسیس کے موقع پر برطانیہ کے شہر راچڈیل میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

Spread the love

راچڈیل عارف چودھری
اس پروقار تقریب میں ڈپٹی میئر راچڈیل اینڈی کیلی، سابق میئر و کونسلر شکیل احمد – کشمیر یوتھ پراجیکٹ کے سی ای او زلف احمد -سابق مئیر محمد زمان اور مقامی معززین سمیت کشمیری کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
ہر سال 24 اکتوبر کا دن دنیا بھر میں کشمیریوں کے عزمِ نو کا دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں روچڈیل ٹاؤن ہال کے سبزہ زار پر آزاد کشمیر کا پرچم انتہائی عقیدت اور جوش و خروش سے لہرایا گیا۔ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ روچڈیل کی مقامی انتظامیہ اور کمیونٹی یہاں بسنے والے کشمیریوں کی ثقافت اور ان کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر اینڈی کیلی  نے کہا کہ شہر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ کشمیری پس منظر رکھتا ہے، اس لیے اس تاریخی دن کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – سابق کونسلر آفتاب حسین -سید مسعود بخاری -اکاؤٹینزٹ فاروق -کشمیر پراجیکٹ کے سی ای او زلف احمد – سابق مئیر محمد زمان کونسلر محمد خضر -جاوید اختر – امیدوار کونسلر چودھری اعتزاز عاصم نے کہا کہ ہم ہر سال آزاد کشمیر کا یوم تاسیس مناتے ہیں بین الاقوامی کمیونٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ابھی تک کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت نہیں دیا گیا ۔اس موقع پر برطانوی نژاد کشمیری نوجوانوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جڑوں اور شناخت سے جڑے ہیں اور کشمیری عوام کی آزادی تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کے وائ پی کے چیف ایگزیکٹیو زلف احمد اور ندیم نے اپنے کے وائ پی سینٹر میں کشمیر کا کیک بھی کاٹا تقریب کے آخر میں قاری سمندر خان نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا کروائ – ​دیارِ غیر میں مقیم کشمیریوں کا یہ جوش و جذبہ اس بات کا غماز ہے کہ جسم چاہے کہیں بھی ہوں روح ہمیشہ اپنے وطن ہی کے ساتھ دھڑکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں