

لندن عارف چودھری
اولڈھم کی ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت اور انڈین ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور بین المزاہب کے تا حیات وکیل بھرت کمار سسودیا ایم بی ای نے تمام کمیونٹیز کے لئے اپنی لکھی ہوئ کتاب THE COSMIC AVATAR
مئیر اولڈھم کونسلر پام بیرن کو۔ مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات میں پیش کی مئیر نے تمام مزاہب کے لئے لکھی گئ کتاب کو دیکھ کر بھرت کمار سسودیا کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا
مئیر اولڈھم کونسلر پام بیری سے مئیر پارلر میں ملاقات میں انکی اہلیہ کرشنا کماری سسودیا اور انکی فیملی کے دوسرے افراد بھی موجود تھے -کتاب بھرت کمار سسودیا کے پانچ دہائیوں سے زیادہ کے زاتی جرائد و روحانی تجربات کا اشتراک کرتی ھے – بھرت کمار نے ستھیا سائ بابا کے ساتھ اپنے روحانی سفر کا ایک گہرا ذاتی احوال چئیر کیا -اسکی داستان غیر معمولی تجربات -بامعنی اتفاقات اور روحانی ملاقاتوں کی کھوج کرتی ھے – قارئین کو عام ادارک کی ظاہری حدود سے باہر دیکھنے اور ایمان -خدای فضل اور انسانی شعور کی گہری اہمیت پر غور کرنے کی دعوت دیتی ھے –
کتاب اس بات کا سبق ہے کہ اپنے اندر اس محبت کو کیسے تلاش کیا جائے – اور اسے شک اور صدمے کے باوجود کیسے برقرار رکھا جائے – کتاب میں مصنف نے سائنس اور عقیدے کے درمیان تناؤ کو بھی دریافت کیا ھے – سائنس اس جیت سے پردہ اٹھانے میں ناکام ہو سکتی ہے یہ ایک جیت ہے – جس کے لئے عقیدے کی آنکھوں کی ضرورت ہوتی ہے – چاہے وہ مسلمان -عیسائ-یا ہندو یا کوئ اور عقیدہ ہو –
مصنف بھرت کمار سسودیا ایم بی ای ہندوستان میں پیدا ہوئے اور بعد میں برطانیہ آئے انہیں اپنے والد سے انصاف اور انصاف اور عوامی خدمت کے لئے مضبوط عزم ورثے میں ملا-جو ہندوستان میں جج تھے – بھرت کمار نے برطانوی عدلیہ میں مجسٹریٹ کے طور پر 35سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں – بشمول کراؤن کورٹ کے اپیل پینل میں جج کے طور پر بیٹھنا شامل ھے – اسی لئے انہیں حکومت برطانیہ نے 2022 میں انہیں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر کیا -اور ابھی بھی انڈین ایسوسی ایشن اولڈھم کے چئیر ٹرسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف انڈین آرٹ اینڈ کلچر بھارتیہ ودیا بھون مانچسٹر کے چئیر ٹرسٹی کے طور پر اپنی خدمات پیش کر رھے ہیں –
