ایزی منی کے چیف ایگزیکٹو اور ڈی ایم ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک اور ڈائریکٹر عرفان ملک کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر جنرل عرفان احمد ملک تھے
لندن عارف چودھری
مختلف اہم شخصیات جن میں قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل – سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم اور معززین نے شرکت کی۔

دوسرے شرکت کرنے والوں میں لال قلعہ گروپ کے چیئرمین چودھری مسرت -ورلڈ وائڈ گروپ کے ڈ ائریکٹر زاھد اقبال – – مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے صدر چودھری خالد ہنجرا -سابق ایم پی فیصل رشید – کونسلر شہباز سرور -سالیسٹر مقبول ملک -چودھری فاروق ایڈووکیٹ – ڈاکٹر نجم شاہ -ڈاکٹر کامران -روحانی سکالر ڈاکٹر رانا ثناآللہ – ڈاکٹر یونس پرواز -ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد سدھو – ڈی ایم ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز وسیم چودھری – اے بی این ٹی وی یو کے کے انچارج اسحاق چودھری – پریس کلب آف پاکستان یو کے چیئرمین اعجاز افضل شیخ شامل تھے -تقریب کے دوران تمام مہمانوں کی تواضع پرتعیش اور پرکشش طعام سے کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عرفان احمد ملک نے حاضرین سے گفتگو کی اور پاکستان آرمی کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا:
“پاکستان آرمی ملک و قوم کی دفاع اور سلامتی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ہمارے بہادر جوان اور افسران وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان آرمی ناقابلِ تسخیر ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ ملک کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”
انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور لمبی زندگی سے نوازے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر لیاقت ملک کی پاکستان کی خدمت اور پاکستان کام روشن کرنے والے میزبان ڈاکٹر لیاقت ملک کا انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا
۔ ۔
تقریب کے اختتام پر میزبان ڈاکٹر لیاقت ملک اور عرفان ملک نے تمام تشریف لانے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی بہتری اور روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“انشاءاللہ پاکستان وقت کے ساتھ ساتھ مزید ترقی کرے گا۔ میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا تعلق رکھوں گا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کے لیے سدا فعال اور کوشاں رہوں گا۔”
تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
تعلق رکھوں گا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کے لیے سدا فعال اور کوشاں رہوں گا۔”
تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
