


اسلام آباد، 25 اگست 2026ء: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ویلکم گروپ کی جانب سے ’’خوش آمدید‘‘ کے نام سے ایک بہترین خصوصی سہولت سروس متعارف کروائی گئی ہے، جس کا مقصد بزرگوں، خصوصی افراد، خواتین اور بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو آرام دہ اور پریشانی سے پاک سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس سروس کے تحت مسافروں کو سامان کی ٹرالی سنبھالنے، قطاروں میں کھڑے ہونے اور دیگر سفری مشکلات سے نجات دلائی جاتی ہے۔ عملہ مسافروں کو خصوصی لاؤنج میں بٹھانے، ریفریشمنٹ فراہم کرنے اور ایئرپورٹ کے اندر بورڈنگ لاؤنج تک پہنچانے سمیت ہر مرحلے پر مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے۔
اس خصوصی سروس کے فی مسافر چارجز 50 امریکی ڈالر ہیں، جس کے عوض مسافروں کو بہترین اور باوقار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس سروس کی کامیابی میں خوش آمدید کی ٹیم کا اہم کردار ہے، جس میں اسٹیشن مینیجر مس فریحہ، شفٹ اِن چارج آمنہ، سیلز لیڈ مسٹر جمیل اور گائیڈ سروس کے نمائندے مسٹر عبداللہ شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا پیشہ ورانہ رویہ، خوش اخلاقی اور بھرپور تعاون قابلِ تعریف ہے۔
بلاشبہ ایسی سہولیات کا آغاز ہوائی سفر کو آسان، آرام دہ اور باوقار بنانے کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔
