برطانیہ کے شہر اولڈہم میں معروف ریسٹورنٹ رائل پِیری پیری کے چیئرمین شیڈی (SHADY ( نے 25 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار جشن اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، معزز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
اولڈھم عارف چودھری


تقریب میں رائل پِربِڑی کے چیف ایگزیکٹو شیڈی نے اپنے ریسٹورنٹ کی پچیس سالہ کامیاب خدمات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ پچیس برسوں کے دوران ریسٹورنٹ کی خدمات سے استفادہ کیا اور اسے اپنی محبت، اعتماد اور تعاون سے نوازا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شیڈی کا کہنا تھا کہ رائل پِیری پیری کا پچیس سالہ سفر صارفین کے اعتماد، کمیونٹی کی محبت اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی بہترین معیار اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے صارفین کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف ٹک ٹاکر ظفر سپاری اور تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے شرکت کی، اور شیڈی کو دلی مبارکباد دی ۔
دوسرے شرکت کرنے والوں میں اولڈھم گروپ کے لیڈر کونسلر کامران کامی -ن دانی – کونسلر سونی شاہ – نشید پرنس – چیئرمین رفعت حسین – افروز میاں – جاوید طارق -چودھری مولانا بشارت – چودھری واجد – – اور دوسرے شامل تھے
پچیس سالہ کامیابیوں کی تکمیل پر منعقدہ اس تقریب میں شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ بینڈ باجوں کی گونج، خوشی کے نعروں اور دعائیہ کلمات کے ساتھ رائل پِیری پیری کی سلور جوبلی کو یادگار بنایا گیا۔شرکاء نے رائل کی پچیس سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے چیف ایگزیکٹو شادے کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔اور اولڈھم کے وفات پانے چودھری امتیاز اور دوسرے والے بزرگوں کے لئے خصوصی دعا کی گئ
رائل پِیری پیری کی سلور جوبلی کا یہ جشن نہ صرف ایک کاروباری کامیابی کا اعتراف تھا بلکہ کمیونٹی کے ساتھ پچیس سالہ اعتماد، محبت اور تعلق کی ایک خوبصورت داستان بھی بن گی
