مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چودھری اختر گجر ملوانہ کے صاحبزادے چودھری سیلمان ملوانہ کی دعوتِ ولیمہ، کی تقریب مانچسٹر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری –
جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکتبرطانیہ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری اختر گجر ملوانا کے صاحبزادے چودھری سیلمان ملوانہ کی دعوتِ ولیمہ مانچسٹر کے ایک مقامی ہال میں نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جو کہ برطانیہ کی بہت بڑی شادی کی تقریب تھی – جس میں برطانیہ بھر سے کمیونٹی رہنماؤں، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم، لارڈ واجد خان – نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی – مولانا محمد اقبال گجر – چودھری اختر گھرمالہ -راجہ سجاد حسین -راجہ خورشید – سابق سینئر سپرٹیڈنٹ جیل اعظم خان – ٹریڈ سیکرٹری شہر یار خان – میاں محمد اسحاق عزیز – بیوروکریٹ سید مدثر شاہ – سید رضوان ہاشمی – کریم گروپ کے چیئرمین چودھری عبدالکریم – چودھری نصراللہ – چودھری جعفر اقبال – چودھری مسرت – حافظ عبداللہ – سید احمد شاہ – کونسلر شہباز سرور – استاد صفدر – چودھری نصیر ساہیوالی -محمد منشاء – چودھری سلیم شوکت – ڈپٹی لیڈر چودھری اختر زمان – سمیت متعدد ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ معزز مہمانوں نے چوہدری اختر گجر ملوانا کو ان کے صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔دعوتِ ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کا بینڈ باجوں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ روایتی ایشیائی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ تقریب میں خوشی، محبت اور بھائی چارے کی خوبصورت فضا دیکھنے میں آئی۔یہ تقریب برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی اور یادگار تقریبات میں شمار کی گئی، جہاں مختلف شہروں سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کرکے اس خوشی کے موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔تقریب کے اختتام پر چوہدری اختر گجر ملوانا نے تمام مہمانوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے صاحبزادے کی شادی کی خوشیوں میں شرکت کرکے ان کی خوشی کو دوبالا کیا۔تقریب محبت، خلوص، روایتی مہمان نوازی اور کمیونٹی اتحاد کی ایک خوبصورت مثال بن کر یادگار ہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں