

لندن عارف چودھری
– ہسپتال کے لیے بھاری فنڈز اکٹھے کیے گئے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت نیک مقصد کے لیے دل کھول کر عطیات دے ۔
مستحق اور نادار کینسر کے مریضوں کو بالکل مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کے لیے برطانیہ کے شہر اولڈھم کے دی ایسٹرن پویلین میں ایک شاندار فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور مہنگا علاج نہ افورڈ کرنے والے مریضوں کے لیے دل کھول کر عطیات دیے۔ تقریب کے دورانہسپتال کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شہر یار -ایڈمن انچارج غزوہ صادق -محمد اسلم ریاض -سردار مشتاق -کلاش کلاتھنگ کے ڈائریکٹر فہد اشفاق اور دیگر عہدیداران نے شرکاء کو ہسپتال کے امور اور مفت علاج کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے کہا کہ یہ ہسپتال پاکستان کا وہ پہلا ادارہ ہے جہاں غریب مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جاتا ہے اور وہاں کسی قسم کا کوئی بلنگ یا پرچی سسٹم موجود نہیں ہے۔اس موقع پر تقریب کے میزبانوں اور اہم شخصیات ڈاکٹر شععیب، زاہدہ شعیب، مدثر یاسین، فہد اشفاق -مولانا شفیق الرحمن شاہین -کریم گروپ کے چیئرمین چوہدری عبد الکریم – سالیسٹر چودھری شاھد – کمیونٹی لیڈر جاوید طارق -طاھر اقبال -اور فرید ناصر نے کمیونٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلاحی کاموں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رکھیں گے۔
کینسر کیئر ہسپتال کے لیے منعقد ہونے والی اس پروقار فنڈ ریزنگ تقریب میں جذبہ محب الوطنی سےسرشار ڈاکٹر شعیب، زیدہ شعیب، مدثر یاسین، مولانا شفیق الرحمٰن شاہین اور فرید ناصر کی کوششیں قابلِ تحسین رہیں
