

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ایک اہم اقدام کے تحت، نواز شریف اسکول آف ایمیننس نیٹ ورک کے حصے کے طور پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کو تعلیم کے نفسیاتی پہلوؤں اور ذہنی صحت کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
لاھور /مانچسٹر عارف چودھری
پروفیسر ڈاکٹر اقبال نعیم کے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پرنسپل نواز شریف اسکول آف ایمیننس، پاکپتن شریف، ڈاکٹر سعدیہ خان نے خصوصی طور پر انہیں اس تربیتی نشست کے انعقاد کے لیے مدعو کیا۔
اس تربیتی نشست کو اسکول کے عملے نے بے حد سراہا۔ تدریسی اور انتظامی عملے نے اس کے مندرجات اور افادیت کو انتہائی مثبت انداز میں قبول کیا اور اسے ایک قابلِ قدر علمی و تربیتی کاوش قرار دیا۔
آخر میں، پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ خان اور اسکول کی انتظامیہ نے پروفیسر نعیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ بی پیش کی
