سٹوڈنٹ کلب کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ہال میں نیٹورک ایونٹس کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

لندن عارف چودھری
مانچسٹر کے مقامی ہال میں برطانیہ میں زیرِ تعلیم بین الاقوامی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو مزید آسان بنانے کی غرض سے اسٹوڈنٹس کلب کے چیف ایگزیکٹیو اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد انور اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ کلب ڈاکٹر عمار سہیل کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین اور صوبائ وزیر بیرسٹر امجد ملک تھے – جس میں پانچ سو سے زیادہ سٹوڈنٹس نے شرکت کی – ہمیں رپورٹ کر رھے ہیں محمد عمر چودھری ۔


اس تقریب کے دوران بی پی پی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم آن شور طلبہ کے لیے سو فیصد اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس کے لیے خوش قسمت طلبہ کا انتخاب لکی ڈرا کے ذریعے کیا گیا سٹوڈنٹس کلب کے چیف ایگزیگیٹو ڈاکٹر شہزاد انور اور اسٹوڈنٹس کلب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمار سہیل کا کہنا تھا اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی طلبہ کی حوصلہ افزائی، تعلیمی مواقع سے آگاہی اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں طلبہ کو اسکالرشپ کے حوالے ھے سے معلومات فراہم کی گئ جبکہ دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے مفت رجسٹریشن کی سہولت بھی موجودتھی انکا مزید کہنا تھا کہ ۔اس حوالے سے مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے اسٹوڈنٹس کلب سے رابطہ کیا جا سکتا- مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک اور رانا عبدالستار کا کہنا تھا کہ آج سٹوڈنٹ کلب کی انتظامیہ نے سب سٹوڈنٹس کو ایک جگہ اکٹھے کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کا اچھا موقع فراہم کیا ھے – تقریب کے منتظم ڈاکٹر عمار سہیل نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد بین القوامی طلبہ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا -انہیں تعلیمی راہنمائ فراہم کرنا اور انکے روشن مستقبل کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں