رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ریجنل ٹریفک آفیسر بہاولپور محمد طارق کا رحیم یار خان کا سرپرائز وزٹ؛ عوامی سہولت اور شفافیت پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت. تفصیل کے مطابق ریجنل ٹریفک آفیسر بہاولپور محمد طارق نے ضلع رحیم یار خان کاسرپرائزدورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کے ہمراہ لائسنس برانچز، خدمت مراکز، ڈرائیونگ سکولز کے دفتری عملے سمیت فرسٹ اور سیکنڈ شفٹ کے فیلڈ سٹاف کے ساتھ الگ الگ اجلاس منعقد کیے۔ اس موقع پر آر ٹی او بہاولپور نے سٹاف کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا بلا تاخیر ازالہ کریں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا عوامی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آر ٹی او محمد طارق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریفک نظام میں بہتری اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے اچانک معائنوں اور نگرانی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
