زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یوسف والا کسانوں کو مکئی،جواراور باجرا کے معیاری بیچ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

Spread the love

ساہیوال : زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یوسف والا کسانوں کو مکئی،جواراور باجرا کے معیاری بیچ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سال 2019-20کے دوران 23ہزار کلو گرام سے زیادہ بیج تیار کیا گیا جس میں 7ہزار6سو دس کلو گرام ہائبرڈ بیج بھی شامل ہے،ان بیجوں کے استعمال سے نہ صرف فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہوا بلکہ فصلیں بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں- یہ بات انسٹی ٹیوٹ کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد ارشد نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے بتایا کہ ادارہ 1968سے اپنے قیام سے اب تک معیاری بیج کی فراہمی میں ریسرچ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور ہر سال نئے بیج کسانوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں،سال 2011-12میں صرف3ہزار4سو60کلو بیج تیار ہوا جس کی مقدار اس سال 23ہزار کلو گرام سے زیادہ ہو چکی ہے جس کی فروخت سے ادارہ کو ایک کروڑ 22لاکھ 66ہزار روپے آمدنی ہوئی-ڈاکٹر محمد ارشد نے مزید بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ نے بین الاقوامی ریسرچ اداروں کے تعاون سے موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر گرمی سے محفوظ رہنے والے بیجوں کی تیار بھی شروع کر دی گئی ہے جس میں جرمنی کے بویرین سٹیٹ ریسرچ سٹیشن اور انسٹی ٹیوٹ ان ایگرانومی کا بھر پور تعاون حاصل ہے – چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد ارشد نے کسانوں پر زور دیا کہ انسٹی ٹیوٹ کا تیار کردہ مکئی کا معیاری بیج استعمال کریں جو نہ صرف بیماریوں سے پاک ہے بلکہ اس سے زیادہ پیداوار 10ہزار کلو فی ہیکٹر تک جبکہ جوار اور باجرہ کی پیداوار بھی 3ہزار فی ہیکٹر تک حاصل کی جا سکتی ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں مکئی تیسری اہم پیداواری فصل ہے جو سال میں 2بار حاصل کی جا رہی ہے -سالانہ 14لاکھ13ہزار ہیکٹر رقبے پر کاشت ہونے والی مکئی کی فصل سے 72لاکھ 36ہزار ٹن پیدا وار حاصل کی جا رہی ہے جس میں پنجاب کا حصہ 88فیصد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں