جہلم ریلوے انتظامیہ اور آڑھتیوں میں گٹھ جوڑ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ریلوے انتظامیہ اور آڑھتیوں میں گٹھ جوڑ، ریلوے انتظامیہ نے سبزی منڈی کا راستہ بند کرنے کی بجائے، مخالف اطراف میں گڑھے کھود ڈالے، خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا، شہریوں کا ڈی ایس راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اے ای این ریلوے نے سبزی منڈی سے ملحقہ ریلوے اراضی پر جگہ جگہ قائم ہونے والے راستوں کا خاتمہ کرنے کی بجائے مخالف سمت گڑھے کھود کر صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے انتظامیہ سبزی منڈی میں قائم ہونے والے غیر قانونی راستوں کو بند کرے تو سبزی منڈی میں آنے والے صارفین کی سیکورٹی کا بہترین بندوبست ہو سکتا ہے، ریلوے کے افسران اور اہلکاروں نے آڑھتیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کررکھا ہے، جس کیوجہ سے سبزی منڈی میں ایک درجن سے زائد داخلی و خارجی راستے ریلوے اراضی میں سے گزر کر جاتے ہیں جس کیوجہ سے صارفین اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، صارفین نے وفاقی وزیر ریلوے، ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ سبزی منڈی میں ریلوے اراضی پر قائم ہونے والے راستوں کو فوری بند کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں اور مخالف سمت کھودے گئے گڑھوں کو بند کیا جائے تاکہ صارفین اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے خریداری جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں