جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 13 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت ضلع بھر میں 73 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 13 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 42199 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 976 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز تک مزید 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اس طرح اب تک کل 881 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت تک کل کورونا وائرس سے 17 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 28046 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 483 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 8 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 42 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
