اسامہ مجیدچیمہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور نمبرداروں چولی دامن کے ساتھی ہے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔گلگت ازدفتر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور نمبرداروں چولی دامن کے ساتھی ہے نمبرداروں کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں جبکہ نمبردار ہمیشہ انتظامیہ کے جانب سے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات میں شریک کار ہوتے ہیں، نمبرداروں کے تعاون سے شہر میں کورونا وائرس تدارک، محرم الحرام میں امن و آمان کے قیام، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے جیسے اہم چیلنجز میں سرخرو ہوئے ہیں نمبرداروں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمیں امیدہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے بھاری برقی آلات کے استعمال کے خلاف عوام کو شعور دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ سردیوں کے موسم میں بجلی کی پیداوارکم استعمال زیادہ ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز نمبرداروں کے اعزاز میں تقسیم اسناد کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نمبراری کا نظام قدیم ادوار سے چلا آرہاہے جسکو مضبو ط بنانے کیلئے انتظامیہ اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کررہی ہے اور نمبرداروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ شروع دن سے اپنا فریضہ ادا کرنے کیلئے کوشاں ہے سرٹیفیکیٹس دینے کا مقصد آپ نمبر دار احضرات کی خدمات کے اعتراف ہے جوکہ انتظامیہ کیلئے اعزاز ہے ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ نمبردار حضرات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور آئندہ بھی حوصلہ افزائی کایہ سفر جاری رہے گا اس سے قبل تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہو ا، تلاوت شرف نمبردار حفیظ الرحمن نے حاصل کی، نمبر اعلیٰ جاوید انور و دیگر نمبرداروں کو درپیش مسائل اور انتظامیہ کے جانب سے اسناد کی تقریب پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں نمبردار حضرات کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئے جس میں بارگو بالا سے مناور تک متعین کردہ نمبردار حضرات نے اپنے اپنے علاقے کی نمائندگی کی، اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد اور سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء نے نمبردار حضرات میں انکے خدمات کے اعتراف اسناد تقسیم کی، واضح رہے کہ گلگت کے نمبردار برادی نے ہمیشہ نمبردار اعلیٰ جاوید انور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے امن آمان کے قیام، زمینوں کے تصدیق، انتقالات، ڈومسائل، سیمت تنازعات کے حل، عوام کی نمائندگی کی کو یقینی بناتے ہوئے بھرپور تعاون کیا ہے ان کے خدمات کے اعتراف میں آج کی تقریب اس سلسلے کی کڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں