گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں غیر معیاری طریقے سے مچھلیوں کے خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی محکمہ فشریز کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل حدود میں مچھلیوں کے خرید و فروخت کی ا جازت دی جائے گی یہ باتیں سوموار کے روز میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، محکمہ فشریز کے شبیر حسین اور میونسپل پولیس فورس کے مشترکہ کاروائی کے بعد آپریشنل کاروائی رپورٹ کے موقع پر میڈیا کیلئے جاری بیان میں کیا، عوام نشاندہی کریں، سستی مچھلی کے نام پر مضر صحت اشیاء خوردہ نوش نہ خریدیں، پہلے مچھلیوں کے خرید و فروخت کا معیار چیک کریں، اور پھر خریداری کریں، ہم شہر میں سستی مچھلی کے نام پر زہر نہیں بیجنے دیں گے۔ اس سے قبل عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، محکمہ فشریز کے مچھلی ایکسپرٹ شبیر حسین اور میونسپل فورس کے ہمراہ شہر میں کریک ڈاون کرکے نصف درجن ہوٹلوں سے ایک من کے قریب مضر صحت مچھلی قبضے میں لیکر فورس کے ذریعے تلف کردیا گیا اور مالکان کو ٹوسز دئے گئے کہ وہ آئندہ مچھلی کو چیک کریں محکمہ فشریز کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے خریدیں تاکہ میونسپل انسپکشن ٹیم کے کاروائیوں سے نجات مل سکے، ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف خریدو فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے، عوام کا اعتماد ہی انتظامیہ کی اولین کامیابی ہے
مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوموار 28 دسمبر 2020
