جہلم تھانہ صدر کے علاقہ جہانگیر کے رہائشی محمد رفیق ولد غلام محمدنے علاقہ مکینوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم تھانہ صدر کے علاقے جہانگیر کے رہائشی سرفراز احمد ولد فضل داد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقہ جہانگیر کے رہائشی محمد رفیق ولد غلام محمدنے علاقہ مکینوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے،محمد رفیق ولد غلام محمد نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا روپ دھاررکھا ہے، جو خود بیرون ملک مقیم ہے اور کرائے کے کارندوں کے ذریعے مخالفین پر گولیاں برسانا زندگی چھین لینا محمد رفیق کا مشغلہ ہے، سرفراز احمد نے بتایا کہ محمد رفیق ولد غلام محمد نصف درجن کے قریب مقدمات میں نامزد ملزم ہونے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دیکررفو چکر ہو جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ محمد رفیق نے 2013 سے اپنے مخالفین کو نشانہ بنا نا شروع کر رکھا ہے، سرفراز احمد نے بتایا کہ 24 جولائی 2019 ء کو میرے اوپر جو فائرنگ ہوئی اس کا مرکزی کردار بھی محمد رفیق ہے جس نے اپنے کارندوں کی بدولت میرے اوپر فائرنگ کروائی اور مجھے تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا۔ حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مجھے راولپنڈی ریفر کر دیا اس طرح کئی روز تک میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ 22 نومبر 2019ء کوصالح محمد ولد محمد اشرف جو کہ مفتیاں تحصیل دینہ کا رہائشی ہے کو راٹھیاں ہوٹل پر قتل کروایا گیا، قابل زکر بات یہ ہے کہ اس مقدمے میں بھی مرکزی کردار محمد رفیق کا ہے جو نامز د ملزم ہے میرے مقدمے میں نامزد ملزم امجد حسین ولد محمد حسین سکنہ بوکن نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ بذریعہ ٹیلیفون محمدرفیق نے کہا تھا کہ جو لوگ آپ کے پاس بھجوا رہا ہوں انہیں جب تک کام مکمل نہ کرلیں اسوقت تک رہائش اور دیگر سہولیات مہیا کرنی ہیں جبکہ عثمان فرید ولد غلام فرید سکنہ گھٹیالی نے میرے اوپر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو بلوایا اور اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی دی تاکہ ملزمان میرے اوپر گولیاں برسا کر زندگی چھین سکیں جبکہ پیسوں کالین دین اور دیگر معاملات بھی بیرون ملک میں مقیم محمدرفیق ولد غلام محمد سکنہ جانگیر نے کیے سرفراز احمد نے کہا کہ میرے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملہ اور راٹھیاں ہوٹل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے ملزمان اور ماسٹرمائنڈ ایک ہی ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے اور صالح محمد کو قتل کرنے کی رقم مبلغ 30لاکھ روپے ادا کیے گئے جس کے تمام تر ثبوت میرے پاس محفوظ ہیں جو بوقت ضرورت پیش کیے جائیں گے، قابل زکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل جہانگیر میں 3گمنام فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 3افراد شدید زخمی بھی ہوئے لیکن ملزمان کاپتہ نہ چل سکا یہ پہلی واردات تھی جس پر محنت کرکے ہم نے ملزمان کو بے نقاب کیا، متاثرہ شخص نے بتایا کہ میرے کیس میں بھی محمدرفیق ولد غلام محمد سکنہ جانگیرعثمان فرید ولد غلام فرید سکنہ گھٹیالی اشتہاری ملزمان ہیں جبکہ راٹھیاں صالح محمد قتل کیس میں بھی محمدرفیق عثمان فرید ولد غلام فرید سکنہ گھٹیالی اشتہاری ملزمان ہیں اور معزز عدالتوں میں عدم پیشی کیوجہ سے اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں،متاثرہ شخص نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس لا ہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے اور جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں