جہلم(عبدالغفارآذاد +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں تھانیدار تعینات، ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، مریضوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں تعینات ڈسپنسر اسفند نے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کررکھا ہے، اس حوالے سے سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے عطاء اللہ ولد اسماعیل احمد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھاجس کیوجہ سے میری ٹانگیں اور جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے مجھے نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں تقریباًساڑھے 4 بجے لیکر آئے ایمرجنسی میں موجود ڈسپنسر اسفند نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے علاج کرنے کی بجائے الٹے سیدھے سوال کرنے شروع کر دیئے، جس پر میں نے کمپوڈر اسفندسے کہا کہ آپ نے میری تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ آپ کا کام مرہم پٹی کرنا ہے جس پر اسفند نامی کمپوڈر سیخ پا ہو گیااور مجھے بغیر علاج معالجے کے ہسپتال سے باہر نکال دیا، متاثرہ مریض نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بااخلاق فرض شناس عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریض صحت جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
