گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے راجہ نصیر احمد کیانی،چوہدری غلام دستگیر سہو کی وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات

Spread the love

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورہ غازی آباد کے دوران علاقہ غازی آباد کے لیے اعلان کیئے گئے فلاحی منصوبہ جات کو ترتیب دیا گیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میرا گھر ہے اور علاقہ کے عوام کی خدمت ہم سب پر فرض ہے انہوں نے غازی آباد چیچہ وطنی میں جلد از جلد منصوبوں کی تکمیل پر ہدایات جاری کر دیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے راجہ نصیر احمد کیانی اور چوہدری غلام دستگیر سہو کی درخواست پر علاقہ غازی آباد میں طالبات کے لیئے ہائر سیکنڈری اسکول کو بھی فورا شروع کرنے کا اعلان کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حافظ محمد زکریا خاں کوآرڈینیٹر سرور فاونڈیشن کی بے لوث خدمات کو خوب سراہا اور شاباش دی۔
وفد میں راجہ طاہر عباس،محمد سعید جوئیہ،سردار محمد شریف،رانا عثمان ممتاز خاں، رانا عمران محبوب خاں،افضال یاسر مغل،ڈاکٹر محمد علی،انجیئر محمد ضیاء اسلام ڈاکٹر علی احمد شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں