جہلم المرکز کی ذیلی تنظیم سی ڈی سی کی ماہانہ میٹنگ گزشتہ روز منعقد کی گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم المرکز کی ذیلی تنظیم سی ڈی سی کی ماہانہ میٹنگ گزشتہ روز منعقد کی گئی، جس میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سی ڈی سی کی سابقہ 2 سالہ کارکردگی کو قابل ِ تحسین قرار دیا گیا، اور امید ظاہر کی گئی کہ آمدہ2 سالوں کے لئے نئے عہدیداران نئے جذبے اور نیک تمناؤں کے ساتھ بہتر خدمات پیش کریں گے، میٹنگ میں کہا گیا کہ اگرچہ ہم تعداد میں تھوڑے ہیں مگر سماجی مخیر حضرات کے خصوصی تعاون سے ہمیں اپنا تھوڑا ہونے کی کمی محسوس نہیں ہوتی، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسد مرزا، چوہدری جاوید اقبال، کرنل (ر) عبید مرزا، میجر(ر) زرگون گل، ڈاکٹر شاہد تنویر، سید ہ شاہدہ شاہ، سید اختر علی شاہ، قدرت علی سیالوی، امین میر اور جمیل احمد ملک بھی موجود تھے، اسی دوران قدرت علی سیالوی اور امین میر کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے اور باہمی قرار داد کے ذریعے ضلعی انظامیہ سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی توجہ دلوائے جانے پر اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں