حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ شہر میں تجاوزات اور صفائی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، انجمن تاجران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں دکانداروں کے جانب سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ عدم تعاون سے شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں خلل پڑ رہاہے میونسپل بلڈنگ سیکشن سے منظوری کے بغیر تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی ٹاون انجینئر میونسپل کارپوریشن شہر میں زیر تعمیر نجی و کمرشل تعمیرات کا معائینہ کرکے رپورٹ دیں، تجاوزات اور شہر کی صفائی میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے مجسٹریٹ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور بلڈنگ انسپکٹر ز کے ساتھ موقع پر کاروائی کریں، یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، ٹاون انجینئر ثابت تقی، سیکٹر مجسٹریٹس، قندیل زہراء محمد عباس، شاہ خان حاجی اکبر خان اور GWMC کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیف الدین شیخ اور سپروائرمجاہد حسین پر مشتمل ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پر مشتمل اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں قانون کی رٹ قائم رکھنے کیلئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف یکساں کاروائی کریں، بعد ازاں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے تجویز دی کہ دکانداروں کے جانب سے شہر میں صفائی کے سلسلے میں تعاون نہ کرنے پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تحریری طور پر دکانداروں کے ناموں کے ساتھ شکایت کریں تاکہ کاروائی کرنے میں آسانی ہوسکے گی اور نتائج مثبت نکلیں سکیں انہوں نے کہا کہ میونسپل بلڈنگ سیکن کے جانب سے نشاندہی کے بعد ہی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کاروائی کیلئے سیکٹر مجسٹریٹ کاروائی کریں گے علاوہ ازیں میٹنگ ایجنڈے کے سلسلے میں پی اے میر جملہ نے تفصیلی طور پر شرکاء اجلاس کو ایک دن قبل بزریعہ واٹس ایپ پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں تجاوزات، گرانفروشی، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کے خلاف مجسٹریٹس، میٹ اینڈ فوڈ انسپکٹرز سمیت بلڈنگ انسپکٹرز اور میونسپل فورس کی کاروائیاں جاری ہے
