
ساہیوال چک نمبر 86/9 ایل میں جائیداد کے تنازع پر ماں کا اکلوتا بیٹا ظالموں نے مار ڈالا
ساہیوال: چک نمبر 86/9 ایل نزد ویو ہوٹل ساہیوال میں سائلہ رہائش پذیر ہے
سائلہ کے 2 بچے تھے جن میں بیٹی ابنارمل ہے اور بیٹا محمد عبداللہ ولد محمد شفیع قوم آرائیں بعمر 7 سالہ 86/9 ایل کا رہائشی تھا
سائلہ قیوم ہسپتال بطور ہیڈ سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے
سائلہ قیوم 86/9 ایل میں مورخہ:26/12/2020 اپنی والدہ اور 2 بچوں کے ہمراہ تقریبا رات 11 بجے گھر کے لاک وغیرہ لگا کر اپنے کمرے میں 1 ہی بیڈ پر اپنی والدہ اور 2 بچوں کے ہمراہ سوگئی۔
اسی رات تقریبا 2:30 پر سائلہ کی اچانک آنکھ کھلی تو سائلہ نے دیکھا میرا بیٹا عبداللہ بعمر 7 سالہ موجود نا تھا۔
سائلہ نے جلدی اٹھ کر باہر جاکر دیکھا تو میرے بیٹے کو چند اشخاص لے جارہے تھے
سائلہ کے شور واویلا سے لوگ اکھٹے ہوگئے اور 15 پر اطلاع کردی اور متعلقہ تھانہ کی پولیس بھی آگئی اور بچے کی تلاش شروع کردی۔جو کہ میرا بیٹا نا مل سکا۔
آج سائلہ کے بیٹے بعمر 7 سالہ کی نعش قریبی جگہ سے ملی۔ذرائع
اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
