جہلم سٹی پٹرول پمپ،ڈی ایس پی سٹی دفتر کے بالمقابل غیر قانونی کاررباری مراکز قائم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم سٹی پٹرول پمپ،ڈی ایس پی سٹی دفتر کے بالمقابل غیر قانونی کاررباری مراکز قائم، بااثر افراد نے دیوارِ مہربانی کا نام و نشان مٹا دیا۔قبضہ مافیا نے پبلک پارک مشین محلہ کو بھی نرغے میں لے لیا،میونسپل کارپوریشن سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی، شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرول پمپ، ڈی ایس پی سٹی کے دفتر کے بالمقابل دیوارجسے دیوارِ مہربانی کے نام سے منسوب کیاگیا،جہاں شہری غریب سفید پوش طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے کپڑے، جوتے اور ضروریات زندگی کی اشیاء رکھتے تھے کو بااثر افراد نے راتوں رات ختم کرکے دیوارِ مہربانی والی جگہ پر ریڑھیاں لگا لی ہیں، جبکہ مشین محلہ نمبر 3 میں قائم پبلک پارک بھی بااثر افراد نے اپنے نرغے میں لیکر کارروباری سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والے شہریوں، موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑتا ہے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ سٹی پٹرول پمپ اور ڈی ایس پی سٹی کے دفتر کے بالکل سامنے غیر قانونی طریقے سے کارروباری سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو میونسپل کارپوریشن کے عملے کی سرپرستی حاصل ہے، انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں نے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں جس کیوجہ سے انکروچمنٹ عملہ کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی پٹرول پمپ اور مشین محلہ نمبر3 میں قائم پبلک پارک کی دیوار کے ساتھ قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف ریڑھی بانوں کا خاتمہ ہونے سے سڑکیں کشادہ ہو سکیں اور ٹریفک کی روانی میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں