جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت مہر محمد سْلطان موضع سعیلہ کے نمبردار نامزد، مرزا بابر شہزاد حال مقیم سپین سمیت عزیزواقارب، علاقہ مکینوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد،تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ عیدگاہ موضع سعیلہ کے سابق نمبردار مہر محمد اشرف کے حقیقی بیٹے اور سابق نمبردار مہر محمد ظفر کے حقیقی بھائی مہر محمد سْلطان کو کمشنر راولپنڈی کی جانب سے نمبردار نامزد کر دیا گیا،مہر محمد سْلطان کو عیدگاہ سے بطور نمبردار ذمہ دایاں سنبھالنے پر مرزا بابر شہزاد حال مقیم سپین سمیت درجنوں افراد نے مبارکباد پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ مہر محمد سْلطان اپنے والد مہر محمد اشرف (مرحوم) اور بڑے بھائی مہر محمد ظفر (مرحوم) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
