جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل جہلم کے علاقہ سنگھوئی اور تحصیل پنڈدادنخان قلعہ نندنا کا تفصیلی دورہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل جہلم کے علاقہ سنگھوئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیٹلائیٹ اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکاکہنا تھا کہ سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام ہے، حکومت پنجاب کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ راؤ پرویز اختر نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے دور دراز کے لوگوں کو فرد، سمیت دیگر سرٹیفکیٹس نکلوانے کے لیے اپنے علاقہ میں سہولیات دستیاب ہونگی۔ اس سے عوام کو گھر کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ وغیرہ کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)جہلم بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیو ایئر کے ایونٹ پر میونسپل کمیٹی کے افسران کو صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ضلعی افسران علماء کرام، اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے فرقہ وارانہ اور بین المذاہب، اتحاد و اتفاق وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ تمام شرکا ء نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک و مذاہب آپس میں شیر و شکر اور امن کو ہر دلعزیز رکھتے ہیں لہذا کوئی شر پسند قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہمارادین اسلام ہمیں امن وبھائی چارے کادرس دیتاہے ہم سب کایہاں مل بیٹھنے کامقصد بھی یہی ہے کہ ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال بحال رکھنے میں اپناکرداراداکیاجائے۔ اجلاس میں ملک و قوم کی سلامتی، باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا عزم کیا گیا۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصرامجدمغل)جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے انسداد کورونا اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم  میں آج مزید 29 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 89 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کرونا وائرس کے 11 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک  کورونا وائرس کے مشتبہ 42776 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1019 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اے ڈی سی جی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی کے رو برو ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں سبسیڈائزڈ لیزر یونٹس کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ قرعہ اندازی کی تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس کی زیر صدرات منعقد ہو ئی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے کا میاب خوش نصیبوں زمینداروں کو فی کس ڈھائی لاکھ روپے کی سبسڈی پر لیزر یونٹس فراہم کرنے کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر الاٹمنٹ کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمیندار اور کاشتکار موجو دتھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر سے ٹوٹل 20 درخواستیں موصول ہوئی اور 13 اہل امیدواروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا۔اس موقع پر قرعہ اندازی کوٹہ کے مطابق صاف اور شفاف طریقے سے کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے کامیاب خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل پنڈ دادنخان کے دورہ کے موقع پر قلعہ نندنا کا تفصیلی دورہ کیا، ٹورازم کی سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہم ضلع بھر میں ایسی سائٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے کام کر رہے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو سائٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے قلعہ نندنا کی سائٹ پر پیدل مارچ کیا اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے باغاں والا میں قائم مقامی نمبر دار راجہ نسیم کے ڈیرے پر گئے وہاں مقامی سطح پر کیے گئے پبلک پرائیویٹ کے پراجیکٹس اور اہل علاقہ کے لئے مقامی نمبر دار کی خدمات کو سراہا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ نمبرداری کے نظام کو مزید فعال کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی اور انکے مناسب کے کے لئے کام کر رہے ہیں، اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان، اے سی پنڈ دادنخان میاں مراد حسین اور دیگر موجود تھے۔قبل ازیں، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے دورہ پنڈ دادنخان کے موقع پر انہوں نے بھیلووال، سروبا، ٹوبا، گولپور، للہٰ، کیھوڑہ سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، شہری و دہی علاقوں کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر مذکورہ علاقوں میں قائم پل دیکھے اور انکی مرمت کے لئے فلفور ایکسین ایم اینڈ آر کو ہدایات جاری کیں۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب و محکمہ صحت کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،جس کے لئے دور دراز علاقوں میں چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔انہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈ ادانخان میں ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے پوچھا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار خان، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان میاں مراد حسین،ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور دیگر افسران موجود تھے۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد) جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر پنڈ دادنخان میں منعقدہ تقریب کے موقع پر مستحق افراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے مفت کمبل تقسیم کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار خان، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان میاں مراد حسین، ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین اور دیگر موجود تھے۔ یاد رہے کہ کمبل کی تقسیم کے دوران مستحق خاندانوں کے سربراہان نے شناختی کارڈ جمع کرواتے ہوئے کمبل وصول کیے ہیں۔ کمبل کی تقسیم کے دوران شرکا ء کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے احسن اقدام کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ مخیر خضرات اپنا حصہ ڈال کر غریب اور مستحقین افراد کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نجی و سرکاری ادارے مل کر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کر سکتے ہیں، سردی سے بچاؤ کے لئے ہمیں مستحق افراد کا خیال رکھنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں