جہلم نئے سال کے آغاز پر شہریوں کے چہرے لٹک گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم نئے سال کے آغاذ پر شہریوں کے چہرے لٹک گئے، منتخب حکومت نے سال کے پہلے روز ہی پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل،ایل پی جی گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنادی، شہری سراپا احتجاج، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ برس کے اختتام پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا سال شہریوں کے مسائل میں کمی کا سال ہو گا۔ سال کے آغاز پر ہی یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے شہریوں کو ایک نئے قرب میں مبتلا کر دیا گیا ہے، حکومت نے پیٹرول 2.31 روپے،ڈیزل 1.80 روپے،کمرشل گیس سلنڈر 280 روپے، گھریلو سلنڈر 180 روپے اور بجلی فی یونٹ 1.45 روپے مہنگی کرکے نئے سال کا جو تحفہ دیا ہے، عوام اسے پورا سال بھلا نہیں پائیں گے۔ جبکہ ضررویات زندگی کی اشیاء مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں، اندرون شہر کے تاجروں نے اچانک اشیاء خوردونوش کے نر خ بڑھا کر فروخت کرنا شروع کر دی ہے۔شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار نا تجربہ کاری کیوجہ سے مختلف مسائل میں الجھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں اور دیگر معاملات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے جو حکومت کیلئے کسی طرح بھی نیک شگون نہیں، آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی کیلئے اپنی شہرت کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں