تاتارا ہارڈ بال ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر, فائنل میچ خیبر ستوری کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلیا

Spread the love

لنڈی کوتل ۔ ال ضلع خیبر تاتارا ہارڈ بال ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر, فائنل میچ خیبر ستوری کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی, ایم پی اے شفیق شیر آفریدی اور ٹورنامنٹ کے مین سپانسر راشد آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر راشد آفریدی نے ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو پچاس ہزار اور مین آف دی ٹورنامنٹ کمال کو سی پلس بیٹ اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے شوز بھی دئیے جس پر تاتارا سپورٹس کمیٹی کے صدر ایران,جنرل سیکرٹری شاہد رحیم اور سینئیر نائب صدر شب یار آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ فائنل میچ میں خیبر ستوری کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 223 رنز بنائے جبکہ سٹار الیون کلب کی پوری ٹیم 173 پر آوٹ ہوئی اور اسطرح خیبر ستوری کلب نے 50 رنز سے فائنل میچ جیت لیا۔
اس موقع پر سنیٹر الحاج تاج محمد نے ارگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایکٹیوٹی اور کھیل کے میدان آباد ہونے سے نوجوان منفی سرگرمی کیبجائے صحت مند معاشرتی زندگی طرف راغب ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ میٹھی بڑی زرخیز ہے یہاں کے کھیلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں