
تھانہ سول لائن ساہیوال کے ہیڈ کانسٹیبل مرزا مظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں تھانہ سول لائن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن مدثر غفارخان اور عملہ نے بھرپور شرکت کی۔ مرزا مظہر اقبال کی محکمہ میں فرض شناسی کو تمام عملہ نے سراہا۔ مرزا مظہر اقبال ہیڈ کانسٹیبل کو عزت و احترام کے ساتھ سرکاری گاڑی پر رخصت کیا۔ مرزا مظہر اقبال نے SHO تھانہ سول لائن اور پورے عملہ کی اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا
