ساہیوال: چیچہ وطنی(آ صف ندیم )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی ہدایت پر ضلع بھرمیں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹویٹیز کاسلسلہ جاری ہے ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ سینئرٹریفک اسسٹنٹ اکبرعلی اورٹریفک اسسٹنٹ محمد شکیل نے چیچہ وطنی میں ٹرانسپورٹ اڈا مدینہ فلائنگ کوچ و جنرل بس سٹینڈ چیچہ وطنی جاکرڈرائیوروں،کنڈیکٹروں اوراڈامالکان کو ٹریفک قوانین،دھنداورسموگ بارے آگاہی فراہم کی-انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں شہریو ں کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ساہیوال ہمہ وقت کوشاں ہے-ہمارامقصد شہریوں کوٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظردھند اورسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے اپنی اوردوسروں کی زندگیوں محفوظ بناناہے-انہوں نے کہاکہ اپنی گاڑی پرمکمل کنٹرول رکھیں،گاڑی کے فرنٹ شیشے کو ہمیشہ صاف رکھیں،ہیٹرزاورواپئرزکودرست حالت میں رکھیں،دھند کے دوران فوگ لائٹس کےاستعمال کو یقینی بنائے۔تیزرفتاری اوور لوڈنگ سے گریز کریں۔ڈرائیورز حضرات لین اور لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی گاڑی چلائیں-دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال مت کریں -اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورحضرات میں پمفلٹ تقسیم کئے
