جہلم ضلع کچہری میں اسٹامپ فروشوں نے لوٹ مارکا بازار گرم کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ضلع کچہری میں اسٹامپ فروشوں نے لوٹ مارکا بازار گرم کر دیا، 100 مالیت کا اسٹامپ پیپر 5سو روپے میں فروخت ہونے لگا کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز تاحال ناپید،کم مالیت کے اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی کے باعث شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، اسٹامپ پیپر زکی عدم دستیابی کیوجہ سے خزانے کو روزانہ لاکھوں کا نقصان، متعلقہ ذمہ داران نے خاموشی اختیار کر لی، شہریوں کا وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں موجود اسٹامپ فروشوں نے اسٹام پیپرز کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 100 روپے والا اسٹامپ پیپر 500 روپے میں فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، قابل زکر بات یہ ہے کہ سرکاری اداروں میں بھرتی ہونے والے ملازمین نجی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین اور بجلی، ٹیلیفون، سوئی گیس سمیت طلباء و طالبات داخلوں کے لئے بھی ضلع کچہری میں اسٹامپ فروشوں کے پاس 50 اور 100 روپے والے اسٹامپ تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں ضلع کچہری میں موجود اسٹامپ فروشوں نے اسٹامپ پیپرز کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹامپ پیپرز بلیک میں فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں انتظامیہ صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کیوجہ سے معصوم شہریوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹامپ فروشوں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھ ہیں۔ ضلع کچہری میں آنے والے سائلین نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ایوان عدل میں آنے والے سائلین کو اسٹامپ فروش دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ سائلین کی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، 50/100 روپے کے اسٹامپ پیپرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری مقررہ کردہ نرخوں پر اسٹامپ پیپرز خرید کر اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں۔مہنگے اسٹامپ فروخت کرنے والے اسٹامپ فروشوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں تاکہ ضلع کچہری کا وقار بحال ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں