جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم2020قتل،اغوا،ڈکیتی،بدفعلی،خواتین کی بے حرمتی کار چوری موٹرسائیکل چوری گھروں میں یرغمال بنا کر لوٹنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ، ضلع بھر میں سال 2020 ء کے دوران مختلف وجوہات اور تنازعات کی بنا پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروشی کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے پولیس متحرک دکھائی دی،سال 2020ء میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 4020سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ جہلم پولیس نے یکم جنوری 2020سے31 دسمبر 2020 تک مفروران و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے کل1201ملزمان کو گرفتار کیا۔سال 2020ء میں قتل کے کل 48 مقدمات درج ہوئے جبکہ گزشتہ برس43 مقدمات درج ہوئے، اس طرح قتل کے مقدمات میں 5 افراد کا اضافہ ہوا، جہلم پولیس نے قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان مقدمات میں ملوث 108ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت پیش کیا،ڈکیتی کے 2،سرقہ بالجبر کے72اور سرقہ کے190مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 512ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سرقہ وہیکلز کے کل132مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 163ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے کاریں 8عدد، دیگر وہیکلز 04عدد، موٹرسائیکلز 64عدد برآمد کیے۔اسی طرح کل 32گینگ (17ڈکیت گینگ، 6موٹروہیکلز چوری گینگ، 6نقب زن چور گینگ اور 3مویشی چور گینگ) جن میں ملوث 102ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔سال 2020ء میں کل مال مسروقہ 5کروڑ 81لاکھ50ہزار روپے سے زائد کا برآمد کیا گیا۔ مقدمات منشیات709درج ہوئے،729ملزمان کو پابند سلاسل کروایاگیا جن کے قبضہ سے چرس239کلوسے زائد، ہیروئن43کلو سے زائد، افیون 2کلو سے زائداور شراب کی3936بوتلیں برآمد ہوئیں۔ مقدمات اسلحہ534درج ہوئے جن میں 534ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز383عدد، رائفلز50عدد،کلاشنکوف32عدد، گن 12بور 46عدد اور 2800روندز برآمد ہوئے۔ قمار بازی کے کل 35مقدمات درج ہوئے جن میں 272ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم9لاکھ 82ہزارروپے،170عددموبائلز، موٹرسائیکلز 56عدد، رکشہ 2عدد، کار 02عدد، کیری ڈبہ 01عدد اور آلات قمار بازی برآمد کیے۔ جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ اسی طرح سال 2020ء میں پکار 15پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس رپسپانس ٹائم 12منٹ رہا۔ چالان مکمل کی شرح92فیصد رہی۔ پولیس افسران و ملازمین کے859سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔
