چیچہ وطنی نو سربازوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے نام کا جھانسہ دے کر ایزی پیسہ کے ذریعے 50 ہزار روپے کا فراڈ کرلیا

Spread the love

چیچہ وطنی: تفصیل کے مطابق ڈاکخانہ بازار میں واقع مبشر لطیف کی دکان خواجہ موبائل پر پولیس تھانہ سٹی کا ایک اہلکار آیا جس نے کہا کہ اپنا موبائل نمبر دیں ایس ایچ او نے آپ سے بات کرنی ہے اس نے اپنا نمبر دے دیا تھوڑی دیر بعد تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر نور صمد کا فون آیا اور اس نے کہا کہ اے سی چیچہ وطنی کے نمبر 0302-1216392 پربات کریں انہوں نے آپ سے ایزی پیسہ کروانا ہے۔
تھوڑی دیر بعد مبشر لطیف نے 50 ہزار روپے ایزی پیسہ کروا دیا، جب دکان پر 50 ہزار روپے نہ آیا تو اس نے اے سی چیچہ وطنی کے دفتر جا کر ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو کوئی ایزی پیسہ نہیں کروایا نہ میں نے کسی کو کہا ہے اور نہ ہی مجھے ضرورت تھی۔
جب پولیس سب انسپکٹر نور صمد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا مجھے بھی اسی نمبر 0302-1216392 سے فون ہی آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں