سچی توبہ اور احتیاط کرنے سے کرونا وائرس جیسے عذاب سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،عبدالباقی طاہری

Spread the love

ہم بندے بے بس ہیں اللہ ہی طاقت کا مرکز ہے،عالمی وبا کورونا کو مذاق نہ سمجھیں سچی توبہ اور احتیاط کرنے سے کرونا وائرس جیسے عذاب سے نجات حاصل کر سکتے ہیں:عبدالباقی طاہری

جیکب آباد(نامہ نگار) ہم بندے بے بس ہیں اللہ ہی طاقت کا مرکز ہے،عالمی وبا کورونا کو مذاق نہ سمجھیں سچی توبہ اور احتیاط کرنے سے کرونا وائرس جیسے عذاب سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔جماعت اصلاح المسلمین کے پریس ترجمان عبدالباقی طاہری نے لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس وبا کے پیشِ نظر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ملک بھر میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے استغفار و نماز توبہ ادا کرنے سمیت اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگنی چاہیں اللہ تعالیٰ کی ذات ہی بلا اور وبا کو ٹال سکتی ہے اللہ کو منا کر ہی وبا کو ٹال سکتے ہیں سچی توبہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بارش سے کورونا وائرس سمیت دیگر عذاب بھی ٹل جائیں گے،کورونا کو اللہ کی رحمت سے ہی دور ہونا ہے۔عبدالباقی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریاست کے احکامات پر عمل پیرا ہوں حکومت اور سکیورٹی فورسز کے اداروں سے مکمل تعاون کریں یہ وقت جذباتی ہونے کا نہیں اعتدال کا ہے مشکل حالات میں صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔علماء کرام پر بھاری ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی اصلاح کریں۔پاکستان پر اللہ اور رحمت اللعالمین کی خصوصی نگاہ کرم ہے۔ پاکستان اولیاء کل کا فیضان ہے۔انشاء اللہ اسی نگاہ کرم سے پاکستان میں کوروناوائرس کو شکست ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں