وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) شدید دھند اور سخت سردی کے بعد سرمائی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.شمالی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کے ساتھ وزیرآباد اور گردونواح میں مختصر وقفے کے ساتھ تواتر سے زوردار بارش جاری ہے جس سے نظام زندگی معطل ھو کر رہ گیا ھے اور لوگ شدید سردی سے بچنے کے لئے گروں میں دبک کر بیٹھ گئے ہیں.کاروباری اداروں اور بازاروں میں ویرانی کا عالم ھے.موسلا دھار بارش سے گلی محلے ندی نالوں اور نشیبی علاقے تالاب کا روپ اختیار کرنے سے آمد ورفت کے ذرائع محدود ھو گئےھیں.ایسے میں بجلی کی آنکھ مچولی گیپکو کی کارگردگی کا منہ چڑھا رھی ھے اور وقفے وقفے سے شہر اندھیرے میں ڈوب رھا ھے.بے پناہ شہری مسائل کے ساتھ بارش کے مثبت اثرات بھی مرتب ھو کر گندم کی فصل کے لئے فائدہ مند ثابت ھوں گے جس سے زمیندار طبقہ اطمینان کا اظہار کر رھا ھے
