جہلم(مرزاکفیل بیگ کیفی +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ صحافت کا انسانی زندگی سے چولی دامن کا ساتھ ہے، آج کے اس برق رفتار دور میں ذرائع ابلاغ انسانی زندگی میں ایک لازمی حصہ کی حیثیت رکھتا ہے، یہ ہماری زندگی میں ایک ضرورت کی شکل میں شامل ہو چکا ہے، انسانی زندگی کے تمام حواس اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے، یہ صحافت کی ہی کرشمہ سازی ہے کہ پلک جھپکتے ہی کسی واقعہ یا حادثے کی خبر پوری دنیاء میں پھیل جاتی ہے، عمل اور رد عمل خاصیت کے سبب چل پڑتا ہے، اپنی اسی متاثر کن خاصیت کے سبب صحافت آج جمہوری نظام میں چوتھے ستون کا درجہ حاصل کر چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے ممبران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد، رانا نوید الحسن، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل، مرزاکفیل بیگ کیفی، مرزاقدیر بیگ، چوہدری مہربان حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
