جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ لیکن مہنگائی میں کئی گنا اضافہ، ملازمین کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور، ملکی نظام کو چلانے والے سرکاری ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں ان خیالات کا اظہارجہلم ایپکا کے صدر سید حسین رضا نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ دوسری طرف چند مخصوص محکمہ جات، سول سیکرٹریٹ اور بیورو کریسی کو ہزاروں روپے الاونسسز کے نام بجٹ کے بعدمنظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کئے جارہے ہیں، سید حسن رضا نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین حکومتی مرعات سے محروم ہیں وزیر اعظم پاکستان کا نعرہ 2 نہیں 1 پاکستان،ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کا قیام ہوگا جو صرف چند ایک اداروں کے ملازمین کو نوازہ جا رہاہے۔ یوٹیلیٹی الاؤنس،ٹیکینکل الاونسسز سمیت سول سیکرٹریٹ الاونس، ایگزیکٹو الاؤنس،منیجمنٹ الاؤنس جاری کرکے ایک مخصوص طبقے کو نوازا جارہا ہے اور باقی سرکاری اداروں کے ملازمین کو ان مرعات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو کہ تبدیلی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے، برابری کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے والے حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہی سرکاری محکموں کے ملازمین سے کئے گئے وعدے بھلا دیئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو چاہیے تھا کہ نئے سال میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو بلاتفریق الاؤنسسزاور مرعات دینے کا اعلان کرتے، لیکن اس کے برعکس حکومت نے بعض سرکاری اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا رکھا ہے جس کیوجہ سے اداروں کے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، یوٹیلیٹی الاؤنس۔ سول سیکرٹریٹ الاونس۔ ٹیکینکل الاونس۔ ایگزیکٹو الاؤنس۔ منیجمنٹ الاؤنس و دیگر الاونسسز پاکستان کے تمام اضلاع کے سرکاری اداروں کے تمام سرکاری ملازمین کوبلاتفریق دیا جا ئے۔ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت جی پی فنڈز کی طرح واپس کی جائے، ا پ گریڈیشن سے رہ جانے والی آسامیوں کو بلاتفریق اپ گریڈ کیا جائے اور سروس سٹریکچر تیار کرکے تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری اداروں کے ملازمین باعزت طریقے کے ساتھ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
