حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں، بااثر دکانداروں نے تمام ضابطے پامال کر دیئے ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش چینی گھی سمیت اشیاء ضروریہ کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کر لیا،شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے بااثر دکانداروں نے قیمت پنجاب سمیت حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر رکھی ہیں بااثر دکانداروں نے اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کے لئے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بڑے بڑے گودام کرائے پر حاصل کرکے اشیاء ضروریہ کا ذخیرہ کر رکھا ہے، اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن گرانفروشوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے، جس سے غریب صارفین کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے فوجداری مقدمات درج کروانے اور گوداموں میں ذخیرہ کی گئی اجناس کو مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں