مودی سرکار مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی بند کریں, کنوال حیات

Spread the love

کشمیری جزبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ سیاسی و سماجی ورکر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی و سماجی ورکر کنوال حیات نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں مسلمانوں کےاملاک مسجدوں میں تھوڑ پھوڑ اور جانی نقصان پہنچا یا جا رھا ہے دودھ خوراک سے ہلکتے بچے دواوں سے محروم بوڑھے کشمیری ہماری مدد کے منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی ورکر کنوال حیات نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے جو افسوسناک ہے عالمی برادری انسانیت کو بچانے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے مودی اسکی فاشٹ تنظیم آر ایس ایس نے کشمیر اور گجرات میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھانے شروع کر دیئے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قابض فوج گھروں پر چھاپے مارکر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے مگر کشمیری جزبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں مودی سرکار کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی جلد از جلد بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں