دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر عالمی کرونا وبا سے مرنے اور متاثر افراد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
واشنگٹن(چیف اکرام الدین)ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر جے سالک نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا دونوں کے درمیان عالمی کرونا وبا سے مرنے اور متاثر افراد کے حوالے سے بات چیت ہوئی جے سالک نے ٹیلی فون گفتگو کے موقع پر کہا کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ اور مرض میں مبتلا افراد کی صحت یابی کیلئے یوم دعا منانے کی اپیل کرتے ہے اور کہا کہ پاکستان کا قومی پرچم علامتی طور پر سرنگوں کرنے کا مطالبہ بھی ہے.اتوار کے روز واشنگٹن میں مقیم ورلڈ مینارٹیزالائنس کے کنوئینر جے سالک نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے کہا کہ کرونا وائرس جو عالمی آفت بن چکی ہے اور دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار افراد اس آفت کی نذر ہو چکے ہیں.اس عالمی سانحہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا جائے اور قومی پرچم علامتی طور پرسرنگوں کیا جائے جے سالک نے اپنے ٹیلی فون گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وائرس سے بیمار ہونے والے لاکھوں افراد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں. جے سالک نے صدر مملکت عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوری دنیا میں سوگ منانے کے لئے اقوام متحدہ کو بھی یاداشت بھیجے تا کہ پوری دنیا میں سوگ اور یوم دعا منانے کیلئے تمام ممالک کے پرچم سرنگوں کیے جائیں اور انسانیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے اور پوری دنیا اس آفت سے مشترکہ طور پر لڑنے کاعزم کرے اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ملک بھر میں خصوصی دعاوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور انسانیت کی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائے.