ساہیوال آ صف ندیم: چیچہ وطنی میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر، پولیس بے بس
چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا۔ پولیس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں بےبس نظر آنے لگی۔
چیچہ وطنی منشیات فروشوں نے جگہ جگہ ڈیرے لگا لیے، نوجوانوں میں منشیات کا استعمال عام، گلی گلی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔
چیچہ وطنی نشئی کھلے عام چرس، ہیروئن اور دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں تو منشیات کے حصول میں بھی انہیں کوئی دشواری نہیں۔
چیچہ وطنی منشیات مافیا نے شہر میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، کوئی روکنے والا ہے نہ پوچھنے والا۔ گئوشالہ ، بابو ٹاؤن، احمد نگر ، حیات آباد، سمیت کئی علاقوں میں منشیات کی فروخت عام ہو گئی،
چیچہ وطنی شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر میں منشیات مافیا کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے
