جہلم گزشتہ روزمزید 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت ضلع بھر میں 102 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے 11متوقع مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 45280 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1093 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز مزید 13 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 958 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 24 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 31127 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 600 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 15 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں