حکومت وقت اور سپریم کورٹ آف پاکستان میرے خاندان کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے,مقتول کی بیٹی

Spread the love

یورپ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کی بیٹی ام ریاب چانڈیو نے کہا کہ میرے خاندان کے قتل کے واقعے پر سندھ حکومت اور مرکزی حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے جہاں انسانیت کا قتل عام جاری ہے مظلوم انصاف کیلئے تڑپ رہے ہے اور ظالم کیلئے کوئی قانون و سزا نہیں میرے خاندان کیے قتل کی تحقیقات ابھی تک نہیں ہوئی جو حکومت وقت اور سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے سوالیہ نشاں ہے تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف کیلئے ٹرپ رہی ہوں لیکن ابھی تک انصاف سے محروم ہوں محترمہ ام رباب چانڈیو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان عمران خان، اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے پر زور مطالبہ ہے کہ میرے خاندان کے قتل میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں حکومت وقت اور سپریم کورٹ آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کریں اور میرے خاندان کے قتل میں جن جن ملزمان ملوث ہے انکو گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی جائے تا کہ کل کسی اور خاندان کے ساتھ ایسا واقع نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ ہے کہ کہ میرے خاندان کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے ان کے خلاف میرا ساتھ دیں تا کہ مجھے انصاف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں