قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے6 سہولت کار گرفتار

Spread the love

ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا گرفتار سہولت کاروں نے اشتہاری ملزمان کو تھانہ بھانہ بڈھ بیر کی حدود برہان خیل میں پناہ دی تھی۔

پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سےجدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار سہولت کاروں نے اشتہاری ملزمان کو تھانہ بھانہ بڈھ بیر کی حدود برہان خیل میں پناہ دی تھی جن کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو اطلاع ملی کہ تھانہ بڈھ بیر پولیس کو قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان جناب گل ولد جعفر ، عثمان اور جاوید پسران محمد افضل ساکنان باذید خیل علاقہ برہان خیل میں موجود ہیں،جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خان خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجاز الللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران اشتہاری ملزمان عدم موجود پایے گئے جبکہ ان کو پناہ دینے کے میں ملوث ملزمان امجد ولد سجاد ،جہانزیب ولد میر اکبر ،انور ولد جہانزیب ،راجد علی ولد سید جمال ،فدا محمد ولد میر اکبراور سید جمال ولد میر اکبر ساکنان برہان خیل کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے دو عدد رائفل ،ایک عدد کلاشنکوف اور تین عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں