گرفتار ملزمان میں موٹر سائیکل کے زریعے منشیات سمگل کرنے والا بھی شامل ہے دونوں ملزمان نے منشیات فروشی میں ملوث ہونےکا اعتراف کر لیا ہے۔
پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا بھی شامل ہے دونوں ملزمان نے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر6کلو گرام سے زائدچرس برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو اطلاعات ملنے پر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے
اے ایس پی چمکنی زنیر احمد چیمہ کی سربراہی میں ا یس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ پیر زکوڑی پل ناکہ بندی پر موٹر سائیکل سوار رضوان عرف خانے ولد محمد جمیل کو روک کر تلاشی لینے پر 3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد جبکہ ڈنڈوں پل ناکہ بندی پر منشیات فروش زیارت گل ولد محمد شریف کو گرفتار کرکے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
