جہلم آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس انفارمیشن برانچ (PPIB)کے قیام اور پوسٹوں کے اجراء کیلئے اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا۔

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس انفارمیشن برانچ (PPIB)کے قیام اور پوسٹوں کے اجراء کیلئے اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا۔ا سٹینڈنگ آرڈر پولیس آرڈر 2002کے آرٹیکل 27کے تحت جاری کیا گیا ہے۔اسینڈنگ آرڈر انفارمیشن مینجمنٹ اور ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو فعال کرنے کے پیش نظر جاری کیا گیا،نئے اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت پنجاب پولیس انفارمیشن برانچ کا سربراہ ڈی آئی جی رینک کا افسر ہوگا، پنجاب پولیس کا انفارمیشن افسر پنجاب پولیس کے آفیشل سپوک پرسن (سرکاری ترجمان) کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ریجنل ضلعی اور یونٹس پی آر اوز پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لئے پنجاب پولیس انفارمیشن افسر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے، حقائق کی صیحح عکاسی کے لئے میڈیا نمائندگان تک اطلاعات کی ہموار ترسیل کو یقینی بنائیں گے، میڈیا کے ساتھ گفتگو، پریس بریفنگ اور پریس ریلیز پنجاب پولیس انفارمیشن افسر کی منظوری کے بعد جاری ہوگی، میڈیا تک انفارمیشن پی پی آئی اور ڈی پی آر یا سوشل میڈیا فورمز کے ذریعے پہنچائی جائے گی، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز،پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا شعبوں کی کارکردگی بارے پی پی آئی او کو رپورٹ دے گا، ڈی پی آر میڈیا اداروں اور نمائندگان کے ساتھ اطلاعات کی ترسیل اور پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے قریبی روابط رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں