مستحق افراد میں ویل چیئرز اور سلائی مشینوں کی تقسیم کے حوالے سے اتوار کے روز سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساوتھ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق فاٹا ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اور ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور ساؤتھ کی کوششوں سے ٹانک اور SWTD کی 300 سے زائد بیواؤں اور معذور افراد میں سلائی مشینیں اور ویل چئیرز تقسیم کر دی گئیں مستحق افراد میں ویل چیئرز اور سلائی مشینوں کی تقسیم کےحوالے سے اتوار کے روز سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کمانڈنٹ گومل سکاؤٹس،ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالداقبال خٹک، ایڈمنسٹریٹر کرسچن ہسپتال ڈاکٹر ندیم,ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹانک ڈاکٹر عالمگیر بیٹنی,معذور افراد،بیوہ اور بے سہاراخواتین نے شرکت کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ، ڈہٹی کمشنر کبیر آفریدی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک نے بے سہارا بیواؤں میں سلائی کی مشینیں جبکہ پاؤں اور ہاتھوں سے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں اس موقع پر فاٹا ڈس ایبلڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان اللہ جان کا کہنا تھا کہ مستحق معذور افراد اور بیواؤں کے لئے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں تقریب کا انعقاد اور فاٹا ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کو سلائی مشینوں اور ویل چیئرز کی تقسیم کےلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کا احسن اقدام ہے مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانےمیں سیکٹر ہیڈ کوارٹر کا کردار بہت اہم رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی ساؤتھ امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پش ہے فاٹا ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن وہ تنظیم ہےجو فاٹا کے معذور افراد کے لئےکام کر رہی ہے ڈس ایبلڈ افراد کی مدد کو یقینی بنانے کے لئے افواج پاکستان ہماری تنظیم کے ساتھ خصوصی طور پر مالی تعاون کر رہی ہے جسکی بنیاد پر ہم مستحق معذور افراد کی امداد کو یقینی بنا پا رہے ہیں ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور ساؤتھ کے فراہم کردہ پلیٹ فارم اور ان کے خصوصی تعاون کے ساتھ آج ہم ٹانک سے تعلق رکھنے والی جن بیوہ خواتین میں سلائی کی مشینیں تقسیم کی گئی ہیں وہ اپنے گھروں میں کپڑے سی کر باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں گی جبکہ معذور افراد وقتی طور پر دوسروں کے سہارے کے بغیر اپنی زندگی بسر کر پائیں گے تقریب کے دوران بیواؤں اور معذور افراد نے مذکورہ اقدام پر فاٹا ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کو جبکہ مستحق افراد کی نشاندہی اور پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا واضح رہے کہ مذکورہ تنظیم کو معذور افراد کے لئے امدادی سامان کی فراہمی سمیت معذور افراد کی دیگر ضروریات کے لئے افواج پاکستانی مکمل طور پر مالی معانت فراہم کر رہی ہے تاکہ معذور مستحق افراد کو بھی معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جا سکے تقریب کے اختتام پر معذور افراد کی جانب سے ملک اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔
