امید ہے کہ محترمہ سبین ملک بلوچستان میں صحافتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز ادارہ
بلوچستان(نمائندہ خصوصی)معروف و مقبول نوجوان سوشل ورکر و کاروباری شخصیت محترمہ سبین ملک بلوچستان میں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کا نمائندہ منتخب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز ادارے نے محترمہ سبین ملک کو بلوچستان کوئٹہ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا محترمہ سبین ملک ایک قابل اور بہادر ہے اور بلوچستان میں نوجوان نسل کو درپیش مسائل کو مثبت صحافت کے زریعے حکام بالا تر رسائی اور درپیش مسائل و مشکلات کو حل کروانے کیلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے جو ایک خاتون صحافی کیلئے اعزاز کی بات ہے اس موقع پر گلوبل ٹائمز اخبار کے نمائندگان نے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ محترمہ سبین ملک کو بلوچستان میں نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہے کہ محترمہ سبین ملک اپنی صحافتی ذمہ داری بہت بہتر اور اچھے طریقے سے انجام دیں اور مثبت صحافت میں اہم کردار ادا کرینگی۔
