ملک کی ترقی اور خوشحالی میں فنکار برادری کا اہم کردار ہے,ارم اشنا

Spread the love

محنت اور لگن فنکاروں کی پہچان ہے محنت کے زریعے انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔معروف گلوکارہ

یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول نوجوان گلوکارہ ارم اشنا نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں فنکار برادری کااہم رول و کردار ہے انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن فنکاروں کی پہچان ہے محنت کے زریعے فنکار برادری کامیابی و کامرانی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جو فنکاروں کیلئے بہت اہم و ضروری ہے فنکار کو اپنے شعبے میں کامیابی پانے کیلئے انکے والدین کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے کیونکہ انسان کی کامیابی صرف محنت نہیں بلکہ اپنی کامیابی کیلئے اپنے والدین کی دعا سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول نوجوان گلوکارہ محترمہ ارم اشنا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اج ہماری فنکار برادری مسئلے و مسائل کا شکار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ فنکار برادری کن کن مسائل و مشکلات سے گزر رہی ہے فنکاروں کی عزت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ فنکار برادری نے ثقافت کو زندہ رکھا ہے اور ہمیشہ ثقافت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور خاص کر خیبر پختون خواہ میں فنکار برادری کا متحد ہونا وقت کی اشد ضروری ہے گلوکارہ محترمہ ارم اشنا نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے بھی فنکار برادری زہنی پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ کرونا وائرس عالمی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اس سے بچاو ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے نجات دلاییں آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں