عشرہ فاطمیہ کی تیسری مجلس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم حضور نبی رحمتؐ کی بدولت ہی کائنات تخلیق ہوئی لہذا ہر دور کے فتنہ و فسادات سے بچنے کے لئے حقیقی نجات دہندہ سے پیار اور آپؐ کے افکار کو مشعل راہ بنانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار حوزہ علمیہ امام حسین مجتبیٰ چک نتھا سرائے عالمگیر میں جاری عشرہ فاطمیہ کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولٰنا صادق حسین اور مولٰنا فرمان علی نے کیا، مقررین نے مزید کہا کہ درِ رسالتؐ اور درِ اہلبیت و اصحابہ سے وابستگی نجات کی ضامن ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی عملی زندگیوں میں مذکورہ آستانوں سے وابستہ ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں