ہڑپہ انجمن تاجران کے عہدوں کی بندر بانٹ کے خلاف ہڑپہ کی تاجر برادری سراپا احتجاج

Spread the love

ہڑپہ۔انجمن تاجران کے عہدوں کی بندر بانٹ کے خلاف ہڑپہ کی تاجر برادری سراپا احتجاج سلیکٹیڈ انجمن تاجران کو فارغ کر کے الیکشن کروائے جائیں مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ

مظاہرین میں راجہ ماکیٹ ایوبیہ مارکیٹ فیض پلازہ نائی والا روڈ جی ٹی روڈ سمیت دیگر بازاروں سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کی ریلی میں شرکت ریلی میں شریک مظاہرین نے سلیکشن نہیں الیکشن موجودہ باڈی نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

ہڑپہ (آ صف ندیم)۔ہڑپہ۔انجمن تاجران کے عہدوں کی بندر بانٹ کے خلاف ہڑپہ کی تاجر برادری سراپا احتجاج سلیکٹیڈ انجمن تاجران کو فارغ کر کے الیکشن کروائے جائیں مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کئ دنوں اپنے ساتھ ہو نے والی ناانصافی جس کے خلاف سراپا احتجاج تھی کھل کر میدان میں اگئ جنہوں نے اج احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین میں راجہ ماکیٹ ایوبیہ مارکیٹ فیض پلازہ نائی والا روڈ جی ٹی روڈ سمیت دیگر بازاروں سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کی ریلی میں شرکت ریلی میں شریک مظاہرین نے سلیکشن نہیں الیکشن موجودہ باڈی نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے مظاہرین نے اپنے موقف کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا نئے سال کی امد کے ساتھ ہی ہڑپہ میں انجمن تاجران کی نئ باڈی کی تشکیل کا عمل شروع ہوا تو کچھ تاجر جو کہ کئ سالوں سے انجمن تاجران پر قابض تھے تاجروں کی اکثریت بڑتی ہوئی مخالفت کے خوف سے رات و رات ایسے لوگوں کو انجمن تاجران کے عہدے دیکر سیاسی ہشت پناہی نئ باڈی کا اعلان کردیا گیا ایسے لوگوں کو عہدے دیے گئے ہیں جو آج سے پہلے ناکبھی
انجمن تاجران کے ممبر تھے اور ناہی ان کا تاجر برادری سے کوئی تعلق ایسے لوگوں کو ہم کیسے برداشت کریں یہ لوگ انجمن تاجران کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا سراپا احتجاج مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس خود ساختہ جس کی تشکیل چند لوگوں نے اپنے اپنے مفاد کی خاطر عہدوں کی بندر بانٹ کی ہے ہم ایسی انجمن تاجران کو نہیں مانتے ہم ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر بننے والی انجمن تاجران کو نہیں مانتے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہڑپہ کی انجمن تاجران کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ تاجروں کے صحیح نمائندوں کا انتخاب ہوسکے تاکہ تاجروں اور علاقہ کی فلاح بہبود کے لیے انجمن تاجر ان ہڑپہ صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کر سکے ہمارا ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ ہے کہ وہ اس خود ساختہ انجمن تاجران کو فارغ کر کے تاجران کے الیکشن کروائے بصورت دیگر ہمارا احتجاجی عمل جاری و ساری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں