مقامی تاجروں اور مخیر افراد کے تعاون سے دیوار مہربان کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ پرامید ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ مستحق اور ضرورت مند افراد کے لئے ہم سب کو اپنی اپنی زمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے مقامی تاجروں اور مخیر افراد کے تعاون سے دیوار مہربان کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ پرامید ہے دیوار مہربانی جیسے اقدامات سے باہمی رواداری اور دکھی انسانیت کے خدمت میں مثبت پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز مقامی تاجروں کے ہمراہ شہید بے نظیر چوک پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دیوار مہربانی کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کم آمدن اور مستحق افراد کیلئے دیوار مہربانی ایک نعمت سے کم نہیں جہاں ہر گرم کپڑے، کھانے پینے کے اشیائے روزمرہ کی چیزیں دستیاب ہونگی جوکہ ایک مستحسن اقدام ہے دیوار مہربانی کے قیام میں میونسپل کارپوریشن اور تاجر برادری کاتعاون حاصل ہے دیوار مہربانی ضرورت مند اور مستحق افراد کیلئے ایک امید کی کرن ثابت ہوگی، سینئر تاجر راہنماوں محمد ابراہیم، مسعود الرحمن،اور محمد رمضان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے اہم اور عوام دوست دکھی انسانیت کے خدمت کیلئے ایک مثال قرار دیا۔ واضح رہے چیف سیکریٹری کے ہدایات کے روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے مستحق، ضرورت مند، اور فقراء کے مختلف انداز میں تعاون کیلئے دیوار مہربانی کا یہ اقدام گزشتہ سال سے شروع کیا ہے اور آج کا دیوار مہربانی اس سلسلے کی دوسر ی کڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں